Home / Latest News / پشاور زلمی چین سے ایک ایسی چیز لے آئی جو
پشاور زلمی چین سے ایک ایسی چیز لے آئی جو

پشاور زلمی چین سے ایک ایسی چیز لے آئی جو

پاکستان اور چین کی ہمالیہ سے بلند دوستی کے عظیم رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ چیمپئینز پشاور زلمی نے چین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل تھری کے لیے سکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا اعلان کردیا ۔اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے میں اس حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ ، چینی کرکٹ ٹیم کے کوچ یی تیان ، چین کے کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے خصوصی شرکت کی جن کا پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پرتپاک خیرمقدم کیا ۔چیئرمین پشاور زلمی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ان کی ٹیم اور کوچز چین میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے،پہلے قدم کے طور پر چین کے دو انٹرنیشنل کرکٹرز کو پی ایس تھری کے لیے پشاور زلمی کے سکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پاکستان کے سٹار کرکٹرز سے کرکٹ کے جوہر سیکھیں گے ۔اس کے علاوہ چین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر دیگر پروگرامز پر بھی کام کیا جائیگا جس میں درج ذیل پروگرام شامل ہوں گےچین میں کرکٹ سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پشاور زلمی کے کوچز لیکچرز دیں گےگلوبل زلمی اور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیموں کے نوجوان کھلاڑیوں کا چین کا دورہ اور چین کی ٹیموں کے ساتھ فرینڈلی میچز کھیلے جائیں گےچینی کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کرکٹرز کے ساتھ سیکھنے اور وقت گزارنے کا موقع پشاور زلمی اور چین کرکٹ ایسوسی ایشن مستقبل میں ایم و یو سائن کرکے باہمی دوستی اور اشتراک کے جذبے کو مزید پروان چڑھائیں گےپشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عظیم دوست ملک چین کے ساتھ کھیلوں کے روابط سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے ، کرکٹ کے کھیل کے فروغ کیلئے پشاور زلمی اپنا کرداد ادا کرنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں ۔چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ نے کہا کہ پشاور زلمی کا گوبل ویژن اور چین میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔چینی کوچ ی تیان نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ سے ان کے کرکٹرز کو سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے ساتھ رہنے کے اعلان پربہت پرجوش ہیں اور پی ایس ایل چیمپئن ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔تقریب میں معزز مہمانوں کو پشاور زلمی کی شرٹس بھی پیش کی گئیں ۔اس موقع پر چین کے کوچ راشدخان پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم، شاہ فیصل آفریدی اور شاہ خالد آفریدی بھی موجود تھے ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top