Home / Entertainment / پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی
پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی

پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہندوتہوار کے موقع پر پٹاخہ مخالف سوشل میڈیا مہم شروع کردی ہے۔عالیہ بھٹ ‘پوچھ اوور پٹاخہ’ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مہم چلارہی ہیں اس مہم کے ذریعے عالیہ بھٹ اپنے مداحوں کو پٹاخے نہ چلانے کا پیغام دے رہی ہیں۔عالیہ کا کہنا ہے ان پٹاخوں ،دھماکوں کی آواز سے ہمارے جانور ڈر جاتے ہیں جبکہ میری اس مہم کا مقصد پٹاخوں سے پھیلنے والی صوتی آلودگی کو روکنااور تہوار کو جانوروں کیلئے محفوظ بناناہے۔یہی نہیں عالیہ نے اس مہم کیساتھ اپنے پالتو کتے کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top