Home / Latest News / ارم عظیم فاروقی نے ملک چھوڑنے کا اعلان کردیا
ارم عظیم فاروقی نے ملک چھوڑنے کا اعلان کردیا

ارم عظیم فاروقی نے ملک چھوڑنے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد ارم عظیم  فاروقی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رکن صوبائی اسمبلی ارم عظیم  فاروقی نے کچھ عرصہ قبل متحدہ سے اختلافات کے باعث تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی مگر پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ان کے زیادہ عرصہ نے بن سکی اور انہوں نے اسے بھی خیر آباد کہہ دیا ،نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے مطابق اب ارم عظیم فاروقی نے سیاست کو خیر آباد کہہ دیا ہے،رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس لئے اب وہ نہ تو سیاست کریں گی اور نہ ہی ملک میں زیادہ دیر قیام کریں گی، وہ بہت جلد پاکستان کو چھوڑ کر بیرون ملک روانہ ہوجائیں گی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top