Home / International / جاں بحق افراد کی تعداد 276 تک پہنچ گئی، 300 سے زائد زخمی
جاں بحق افراد کی تعداد 276 تک پہنچ گئی، 300 سے زائد زخمی

جاں بحق افراد کی تعداد 276 تک پہنچ گئی، 300 سے زائد زخمی

افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہفتہ کے روز ہونے والے ٹرک دھماکےمیں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 276 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہیں، اتنا بڑا جانی نقصان ہونے پر صومالیہ میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔ جہاں یہ دھماکا ہوا وہاں کئی ایک سرکاری عمارتیں اور ہوٹل واقع ہیں اور دھماکا اس قدر شدید تھا کہ متعدد عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں، مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اس سے طاقتور دھماکہ نہیں دیکھا۔ تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن یہاں دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک انتہا پسند گروپ الشباب ایسی تخریبی کارروائیاں کرتا آیا ہے۔صومالیہ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ترکی، کینیا اور ایتھوپیا نے رابطہ کیا ہے۔دوسری جانب صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ فرماجو نے اتوار کے روز تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔انھوں نے عوام سے دہشت گردی کے خلاف متحدہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “یہ وقت یکجہتی کا ہے مل کر دعا کرنے کا ہے، دہشت کبھی نہیں جیتے گی۔”

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top