Home / International / سعودی فوج کا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا
سعودی فوج کا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

سعودی فوج کا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

سعودی عرب کے فوجیوں کا ایک دستہ جمعرات کواسلام آباد پہنچ گیاہے جو آئندہ ہفتے ہونےوالی دونوں ملکوں کی مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے گا جو”الصمصام6“ کے نام سے ہوناہیں۔یہ مشقیں دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں جن کا مقصدفوجیوں کی لڑاکا صلاحیتوں میں اضافہ کرناہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق مشقوں کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کا فروغ بھی ہے۔یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی انجیئرنگ کورز کے درمیان بھی حال ہی میں مشقیں ہوئی ہیں جو جمعرات کو ختم ہوئیں ،اس موقع پر دونوں ملکوں کے اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top