Home / Latest News / حکومت سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی
حکومت سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی

حکومت سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی

 ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے بتایا رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 12 اکتوبر کو ختم ہورہی تھی جس کے باعث وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی سمری پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع حاصل ہو گئی ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہےاور معاشرے کے دشمنوں کی سرکوبی کرسکتے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top