Home / Latest News / اہم دورہ پر پاکستان آئیں گے
اہم دورہ پر پاکستان آئیں گے

اہم دورہ پر پاکستان آئیں گے

امریکی وزیر دفاع جنرل جم میٹس ایک بھاری بھرکم وفد کے ہمراہ آج جمعرات کے روزپاکستان کے اہم دورے پر پہنچیں گے۔ امریکی وفد پاکستان میں وزیراعظم شاہد خان عباسی‘ وزیر خارجہ‘ دفاع اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقاتیں کریگا۔ نئی امریکی انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ کا یہ سب سے اعلیٰ سطح کا وفد ہے۔ یہ دورہ پاک امریکہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں ہو رہا ہے۔ خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی کے اعلان اور پاکستان کے لئے سخت پیغام اور دھمکیوں کے تناظر میں اس دورے کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔بعض غیرملکی ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ اپنے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کو ایک سخت پیغام کےساتھ اسلام آباد روانہ کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ساتھ ان کی وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی ہوں گے جو پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کے ساتھ افغان مسئلہ کے تناظر میں اہم بات چیت کریں گے۔ بھارت کے ساتھ امریکہ کی بڑھتی ہوئی دوستی اور قربت اور پاکستان کے لئے اس قربت کے مضمرات سے پاکستانی قیادت امریکی وفد کو اپنے خیالات سے آگاہ کرے گی۔ امریکی وفد کے اس دورہ سے پاکستان اور امریکہ کے مستقبل کے تعلقات کا ایک خاکہ سامنے آئے گا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top