Home / International / بھارت میں پولیس کو 425 روپے کی چپل چُرانے والے کی تلاش
بھارت میں پولیس کو 425 روپے کی چپل چُرانے والے کی تلاش

بھارت میں پولیس کو 425 روپے کی چپل چُرانے والے کی تلاش

پونے: بھارتی شہری نے 425 روپے کی چپل گھر کے باہر سے چوری ہونے پر تھانے میں رپورٹ درج کرادی جب کہ پولیس نے چپل کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔بھارتی شہر پونے کا رہائشی وشال کلیکار 3 اکتوبر کو گھر کے قریبی پولیس اسٹیشن پہنچا جہاں اس نے پولیس کو گھر کے باہر سے 425 روپے مالیت کی چپل کھو جانے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ چپل چوری ہونے کا مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے وشال سے ساری تفصیلات درج کرنے کے بعد چپل چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا۔چپل چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جب کہ وشال نے ایف آئی آر میں بتایا کہ جس دن چپل گم ہوئی اس دن چند نامعلوم افراد اس کی بلڈنگ میں آئے تھے اور انہوں نے ہی اس کی چپل چوری کی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top