Home / Latest News / سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی
سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی

دبئی: ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 68 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔سری لنکا کے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آج آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جو کہ 68 رنز بنا کر پریرا کا شکار ہوئے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑی محمد عامر بھی 4 رنزبنا کر پریرا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، یاسر شاہ بھی زیادہ دیر تک اسد شفیق کا ساتھ نہ دے سکے اور 5 رنزبنا کرہیراتھ کا شکار ہوگئے، 244 کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق بھی ہمت ہار بیٹھے اور 112 رنزبنا کر لکمل کا شکار ہوگئے۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 5 شکار کیئے جب کہ لکمل ،گماگے ،ہیراتھ اور فرنینڈو نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل میچ کے چوتھے دن سری لنکا کے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور سمیع اسلم نے کیا تو سمیع اسلم صرف ایک رنز بنا کر گماگے کا شکار ہو گئے، سینئر بلے باز اظہرعلی بھی زیادہ دیرتک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 36  کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بنا کر پرادیپ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے حارث سہیل بھی صرف 10 رنز بنا کر پریرا کا شکار ہو گئے۔شان مسعود بھی 52 کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار بیٹھے اور 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی پریرا نے ہی آؤٹ کیا، ان کے بعد آنے والے بابر اعظم بھی اسی اوور میں 2 گیندیں کھیل کر بنا کوئی رن بنائے چلتے بنے۔ 52 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد اسد شفیق اور کپتان سرفراز احمد نے انتہائی ذمہ داری سے ٹیم کا اسکور آگے بڑھانا اور چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 198 رنز بنا لئے تھے اور اسے جیتنے کے لئے مزید 119 رنز جب کہ سری لنکا کو 5 وکٹیں درکار ہیں۔ اسد شفیق 86 جب کہ سرفراز احمد 57 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔اپنی دوسری اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس پرقومی ٹیم کو 317 رنز کا ہدف ملا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے مینڈس نے سب سے زیادہ 29 اور ڈکویلا نے 21 رنز بنائے جب کہ ان کے علاوہ کوئی بھی مہمان بلے باز خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا ۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں وہاب ریاض نے 4، حارث سہیل نے 3 ،یاسر شاہ نے 2 اورمحمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا نے 482 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 220 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی۔واضح رہے کہ ابو ظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top