Home / International / جاسوسی کے الزام میں5 سال قید کی سزاسنادی گئی
جاسوسی کے الزام میں5 سال قید کی سزاسنادی گئی

جاسوسی کے الزام میں5 سال قید کی سزاسنادی گئی

ایران کے عدالتی نظام سے منسلک حکام نے تصدیق کی ہے کہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے لیے بنائی گئی مذاکراتی ٹیم میں شامل کینیڈین نژاد ایرانی رکن کو جاسوسی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی اجازی نے میڈیا کو بتایا کہ عبدالرسول دوری اصفہائی ان ملزمان میں شامل ہیں جن پر جاسوسی، غیر ملکیوں کو معلومات فراہم کرنے اور دو جاسوس اداروں کے ساتھ روابط کا الزام تھا۔متعدد رپورٹس کے مطابق دوری اصفہانی کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ عدالت نے انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے اور یہ فیصلہ حتمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان پر کرپشن کا ایک کیس بھی قائم ہے تاہم اس کیس میں ان کی ضمانت منظور کرلی گئی لیکن اس حوالے سے کوئی الزام سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ دوری اصفہانی ماضی میں بینکنگ کے شعبے سے وابستہ تھے اور وہ 2015 میں دنیا کی عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے لیے قائم کیے گئے عملدرآمد نگرانی بورڈ کے نگران مقرر تھے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top