Home / Entertainment / سلمان خان پر داؤد ابراہیم کے رشتے دار نے مقدمہ کردیا
سلمان خان پر داؤد ابراہیم کے رشتے دار نے مقدمہ کردیا

سلمان خان پر داؤد ابراہیم کے رشتے دار نے مقدمہ کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے خلاف ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 میں شامل زبیر خان نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔ شو بگ باس کا ہر سیزن اپنے ساتھ کچھ نئی اور متنازعہ کہانیاں لے کر آتا ہے، بگ باس میں شرکت کرنے والے تمام لوگ گھر پراپنا قبضہ آخر تک جمائے رکھنے کے لیے لڑائیاں اور جھگڑا کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔بگ باس سیزن 11 میں شرکت کرنے والے بھارتی ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے مبینہ داماد زبیر خان نے گھر والوں پر اپنا سکہ جمانے کے لیے نہ صرف ان کے ساتھ لڑائی جھگڑے کیے بلکہ نازیبا زبان بھی استعمال کی، جس پر شو کے میزبان سلمان خان نے انہیں خوب جھاڑ پلائی۔ جس کی وجہ سے زبیر خان کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ اسپتال پہنچ گئے، بہر حال زبیر خان سب سے کم ووٹ حاصل کرکے گھر سے باہر ہوچکے ہیں اور گھر سے بےگھر ہوتے ہی انہوں نے سب سے پہلا کام سلمان خان پر مقدمہ درج  کرنے کا کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی کے لوناوالا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان نے انہیں دھمکایاہے کہ وہ انہیں انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، اس کے علاوہ سلمان خان نے کہا ہے کہ جب میں گھر سے باہر نکلا تو وہ مجھے اپنا پالتو کتا بنادیں گے۔زبیرخان کی جانب سے دائر کی جانے والی ایف آئی آر پر سلمان خان کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ زبیرخان کا دعویٰ ہے کہ وہ انڈرورلڈ دان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکرکا داماد ہے، تاہم بھارتی میڈیا نے حسینہ پارکر کے خاندان کے حوالے سے کہا ہے کہ زبیرخان کا داؤد ابراہیم یا حسینہ پارکرکے خاندان سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top