Home / Latest News / جنرل رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی
جنرل رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

جنرل رضوان اختر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر نے آرمی سے قبل از وقت ریٹائر منٹ لے لی۔ رضوان اختر دوران ملازمت ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔
لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی سمیت پاک فوج میں اہم عہدوں پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کا اہم تجربہ رکھتے تھے۔ میجر جنرل رضوان اختر نے ستمبر 1982 میں پاک فوج میں کمیشن لیا تھا جبکہ 2014 سے 2016 تک تقریبا دو سال ڈی جی آئی ایس آئی خدمات انجام دیں۔ لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر گزشتہ دسمبر سے ریٹائر منٹ تک نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر کے طور پر فرائض ادا کرتے رہے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top