Home / Business / ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد امریکہ نے پاکستان کو اربوں روپے دے دیئے
ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد امریکہ نے پاکستان کو اربوں روپے دے دیئے

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد امریکہ نے پاکستان کو اربوں روپے دے دیئے

واشنگٹن، :امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک طرف پاکستان کیخلاف بے بنیاد ہرزہ سرائی کی تودوسری طرف امریکہ نے پاکستان کو 225ملین ڈالر (تقریباً ساڑھے بائیس کروڑ روپے) دینے کا عندیہ دیدیا لیکن ساتھ ہی ایسی شرط رکھ دی کہ شاید پاکستان اس امداد کو قبول نہ کرے کیونکہ امریکہ کاکہناہے کہ دہشتگرد گروپوں کیخلاف مزید کارروائی کرنے پر یہ رقم پاکستان لے سکتاہے ۔
ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کو225ملین ڈالر کی مشروط امداد دی ہے جوملک کے اندر موجود دہشتگردوں کیخلاف مزیدکارروائی پر پاکستان لے سکتاہے۔یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب کچھ ہفتے قبل ہی صدر ٹرمپ نے پاکستان پر افغانستان میں امریکیوں کو قتل کرنیوالے دہشتگردوں کوپناہ دینے کا الزام لگایاتھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بگڑ گئے لیکن اعلان کے باوجود شرائط پوری ہونے تک یہ اکاﺅنٹ بلاک رہے گا ۔
یادرہے کہ امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کے بعد پاکستان نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کے دورے سمیت امریکی حکام کیساتھ تین اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی منسوخ کردی تھیں اور پاکستان کی قومی اسمبلی نے بھی امریکی صدر کی ہرزہ سرائی کو دھمکی قراردیتے ہوئے ایک قرارداد کے ذریعے اسے مسترد کردیا تھا۔

About Faisal

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top