Home / Latest News / لیاقت باغ جلسے سے قبل آئی ایس آئی کے چیف نے بے نظیر بھٹو کو جلسے سے روکا
لیاقت باغ جلسے سے قبل آئی ایس آئی کے چیف نے بے نظیر بھٹو کو جلسے سے روکا

لیاقت باغ جلسے سے قبل آئی ایس آئی کے چیف نے بے نظیر بھٹو کو جلسے سے روکا

بے نظیر بھٹو کے لیاقت باغ جلسے سے قبل اس وقت کے آئی ایس آئی چیف ندیم تاج صبح 9بجے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں آئے اور انہیں کہا کہ آپ لیاقت باغ جلسے نہ کریں اور وہ خطاب کے لئے نہ جائیں اس پر محترمہ نے انہیں کہا کہ مجھے جلسہ کرنے سے نہ روکیں بلکہ آپ مجھے سیکورٹی دیں۔ سینئر صحافی حامد میرنے انکشاف کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو لیاقت باغ جلسے سے قبل قتل کرنے کے حوالے سے تھریٹ موجود تھے لیکن انہوں نے خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے منع کرنے کے بعد انہوں کہا کہ آپ مجھے سیکورٹی دیں، حامد میر کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ جلسے کے بعد راولپنڈی سے اسلام آباد جانے کے لئے محترمہ کے روٹ میں اچانک پراسرار تبدیلی کی گئی یہ تبدیلی کس کے کہنے پر ہوئی اس کی تحقیقات کی جانی چاہیں، اس وقت کے ایک خفیہ ایجنسی کے سربراہ جو کہ آئی ایس آئی نہیں تھی ، سعود عزیزاور خرم شہزاد کے ساتھ مکمل رابطے میں تھے اور انہی کے کہنے پر روٹ میں تبدیلی کی گئی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے محترمہ کے قتل کیس کی تحقیقات ٹھیک نہیں کی جو کہ ان کی ایک مجرمانہ غفلت ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top