Home / Business / کراچی کی مویشی منڈی ميں 4سينگوں والے دنبے توجہ كا مركز
کراچی کی مویشی منڈی ميں 4سينگوں والے دنبے توجہ كا مركز

کراچی کی مویشی منڈی ميں 4سينگوں والے دنبے توجہ كا مركز

کراچی میں سپرہائی وے پر قائم كی جانے والی مويشی منڈی ميلے كی شكل اختيار كر گئی ہے، شہر بھر سے شہريوں كی بڑی تعداد جن ميں خواتين، بچے اور بزرگ  شامل ہيں  جوق در جوق نمائشی ٹينٹ ميں  قربانی كے ليے لائے جانے والے بھاری بھركم اور خوبصورت گائے ،بيل،بکروں اور دنبوں كو ديكھنے كے ليے آ رہے ہيں۔دوسری جانب مويشی منڈی ميں  فروخت كے ليے لائے جانے والے 4 سينگوں  والے 2 دنبے خريداروں  كی توجہ كا مركز بن گئے، خصوصاً بچوں  كی بڑی تعداد دنبوں  كے ساتھ تصاوير اور سيلفياں  بناتے رہے  ،تاہم  فروخت كے ليے لائے جانے والے  دنبوں  ميں  سے ايک کی  قيمت محض 60 ہزار روپے طلب كی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ  مويشی منڈی ميں  مغرب كے بعد سے رات گئے تک خريداروں  اور قربانی كے جانور ديكھنے والوں كا رش لگا رہتا ہے ، جن میں سے کچھ تو خریداری کی غرض سے اور کچھ لوگ صرف جانور دیکھنے کے اشتیاق میں منڈی کا رخ کرتے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top