Home / Business / جشن آزادی کے اگلے ہی دن پاکستانیوں کا بڑا نقصان ہو گیا
جشن آزادی کے اگلے ہی دن پاکستانیوں کا بڑا نقصان ہو گیا

جشن آزادی کے اگلے ہی دن پاکستانیوں کا بڑا نقصان ہو گیا

لاہور:جشن آزادی کے اگلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ،100انڈیکس میں 685پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی جس سے پاکستانیوں کو کروڑوں کا نقصان ہو گیا۔
نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور اس کے باعث سرمایہ کار بھی سٹاک مارکیٹ میں پیسے لگانے سے گریز کر تے نظر آرہے ہیں ۔جشن آزادی کے اگلے ہی روز سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے،آج کاروبا ر کے دوران سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 685پوائنٹس کی کمی ہو گئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کا کروڑوں کا نقصان ہو گیا ہے ۔سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں اب تک 4کروڑ 39لاکھ 94ہزار 210شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 3ارب 72کروڑ 49لاکھ 46ہزار 160روپے ہے ۔

About Faisal

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top