Home / Latest News / فخر زمان کو کیرئیر کا پہلا جھٹکا لگ گیا
فخر زمان کو کیرئیر کا پہلا جھٹکا لگ گیا

فخر زمان کو کیرئیر کا پہلا جھٹکا لگ گیا

لاہور: آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف شاندار سنچری سے شہرت حاصل کرنے والے فخر زمان کو ان کے کیرئیر کا پہلا جھٹکا لگ گیا ہے جس کے باعث ان کے مداح بھی انتہائی افسردہ ہیں جبکہ انگلینڈ کے کھلاڑی بھی غمگین ہیں۔
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر بین الاقوامی کرکٹ لیگز اور کاﺅنٹی کرکٹ کے دروازے کھلے تو شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، کامران اکمل اورسہیل تنویر سمیت متعدد کھلاڑی کیریبین پریمیر ٹی 20 لیگ کھیلنے چلے گئے جبکہ فخر زمان نے اس لیگ کے بجائے انگلینڈ میں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دی اور سمرسیٹ کیساتھ معاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنا ان کا خواب تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے۔
لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تمام کھلاڑیوں کو وطن واپس بلا لیاہے جس کے باعث کاﺅنٹی کرکٹ میں ان کا سفر آغاز سے پہلے ہی انجام کو پہنچ گیا ہے اور ان کا دیرینہ خواب ادھورا رہ جانے پر مداح کافی افسردہ ہیں جبکہ سمرسیٹ کی ٹیم میں شامل انگلش کھلاڑی بھی اس پر غمگین ہیں۔
واضح رہے کہ ستمبر میں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان اور دبئی میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے باعث پی سی بی کو نیشنل ٹی 20 کپ کا شیڈول تبدیل کرنا پڑا جس کے باعث غیر ملکی لیگز کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

About Faisal

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top