Home / Latest News / عماد وسیم اور بابر اعظم کی اہم ترین چیز ”چوری“ کر لی گئی
عماد وسیم اور بابر اعظم کی اہم ترین چیز ”چوری“ کر لی گئی

عماد وسیم اور بابر اعظم کی اہم ترین چیز ”چوری“ کر لی گئی

لاہور: قومی کرکٹرز بابر اعظم اور عماد وسیم کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاﺅنٹ نامعلوم ہیکرز نے ہیک کر لئے جس پر صارفین نے افسوس کیساتھ ساتھ ہیکرز کیخلاف غصے کا اظہار بھی کیا ہے۔
دونوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹس پر فیس بک اور انسٹاگرام اکاﺅنٹس ہیک ہونے کی تصدیق کی تاہم عماد وسیم کے مطابق ان کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ  واپس مل گیا ہے لیکن فیس بک اکاﺅنٹ اب بھی واپس نہیں مل سکا۔
عماد وسیم نے اپنے پیغام میں کہا ”دوستوں میرا فیس بک اور انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ جب بھی یہ مجھے واپس ملیں گے تو میں ٹویٹ کر دوں گا، تب تک یہ اکاﺅنٹ میرے پاس نہیں ہیں۔“

اس ٹویٹ کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے دوبارہ ایک ٹویٹ میں انسٹاگرام اکاﺅنٹ واپس مل جانے کی خوشخبری سنائی تاہم فیس بک اکاﺅنٹ اب بھی ہیک ہی ہے۔ انہوں نے لکھا ”انسٹاگرام واپس مل گیا لیکن فیس بک اب بھی ہیک ہے۔“

دوسری جانب بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری پیغام میں کہا ”میرا تصدیق شدہ فیس بک پیج اور انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ انشاءاللہ میں انہیں واپس حاصل کروں گا، آپ کو پیش رفت سے آگاہ کرتا رہوں گا۔“

About Faisal

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top