Home / Latest News / عامر نے فریال کی دھمکیوں سے تنگ آکر انہیں چھوڑا
عامر نے فریال کی دھمکیوں سے تنگ آکر انہیں چھوڑا

عامر نے فریال کی دھمکیوں سے تنگ آکر انہیں چھوڑا

لندن: عامر خان نے فریال کی دھمکیوں سے تنگ آکر انہیں چھوڑا ہے۔ فریال نے جاسوسی کرکے عامر خان کے خلاف موادجمع کیا ہوا تھا اور وہ ان کا کیریئر تباہ کرنے کی دھمکیاں دیتی تھیں۔ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن اینتھونی جوشوا سے عامر خان کی معافی کے بعدیہ سوال ہر ذہن میں کلبلا رہا تھاکہ الزامات غلط تھے تو عامر نے فریال سے علیحدگی کیوں اختیار کی۔ فریال عامر خان کو دھمکیاں دیتی تھیں۔ فریال نے جاسوسی کرکے عامر خان کے خلاف مواد جمع کر رکھا تھااورپول کھولنے کی دھمکی دے کر باکسر کو اپنا اسیر بنایا ہوا تھا۔
عامر خان فریال کو دو سال سے چھوڑنے کا سوچ رہے تھے تاہم فریال کہتی تھیں طلاق عامر کی ساکھ تباہ کردے گی اور وہ رقم، اسپانسرز اور مداحوں کو کھو دیں گے۔ فریال عامر کو اس کے دوستوں کے سامنے بھی دھمکیاں دیتی تھیں اور کہتی کہ عامر انہیں طلاق نہیں دے سکتے بلکہ چھوڑابھی تو وہ عامر کو چھوڑیں گی۔ عامر نے ذہنی سکون کے لیے فریال سے علیحدگی اختیار کی ہے۔

About Faisal

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top