Home / Latest News / این اے 120سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والا نواز شریف در اصل کون ہے ؟
این اے 120سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والا نواز شریف در اصل کون ہے ؟

این اے 120سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والا نواز شریف در اصل کون ہے ؟

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے اہم معرکے میں کل 65امید واروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں

اور سب سے آخر میں محمد نواز شریف ولد محمد شریف کے نام سے امید وار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں تاہم یہ شخص سابق وزیر اعظم نہیں بلکہ ایک عام شہر ی ہے ۔ایک خبر میں بتا یا گیا کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر میں ریٹرننگ افسر محمد شاہد نے محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی وصول کیے ہیں اور اس کا وصولی نمبر 65ہے ۔الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی میں تصویر نہیں لگی جبکہ اس پر محمد نواز شریف ولد محمد شریف لکھا ہوا ہے اور تجویز کنندہ کے خانے میں شہباز شریف ولد محمد شریف کا نام لکھا ہوا ہے ۔اب معروف اینکر پرسن زہر نسیم نے تصدیق کی ہے کہ یہ شخص سابق وزیر اعظم نواز شریف نہیں بلکہ کوئی اور ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے شخص کا تعلق قصور سے ہے ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top