Home / Latest News / جس گاڑی نے بچے کو نیچے دیا، ایسا انکشاف کہ (ن) لیگ میں کھلبلی مچ جائے گی
جس گاڑی نے بچے کو نیچے دیا، ایسا انکشاف کہ (ن) لیگ میں کھلبلی مچ جائے گی

جس گاڑی نے بچے کو نیچے دیا، ایسا انکشاف کہ (ن) لیگ میں کھلبلی مچ جائے گی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں شریک گاڑی نے 12 سالہ حامد کو کچلنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے

اور اب یہ انکشاف بھی سامنے آ چکا ہے کہ اگرچہ اس گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے مگر ممکنہ طور پر وزیر مملکت طارق فضل چوہدری اس کے مالک ہیں۔اس انکشاف کے بعد ایک اور ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے کہ بچے کو کچلنے والی گاڑی میں 2 دن پہلے کوئی اور نہیں بلکہ خود میاں محمد نواز شریف سوار تھے تاہم حادثے کے وقت اس گاڑی میں کون سوار تھا اور اسے کون چلا رہا تھا؟ یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے تاہم سابق وزیراعظم نے طارق فضل چوہدری کی گاڑی میں ہی اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔جس گاڑی نے بچے کو کچلا اس کا نمبر SS-875 ہے۔ پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے سفر کا آغاز کرتے وقت سابق وزیراعظم نواز شریف اس گاڑی میں سوار ہیں جس کا نمبردلچسپ امر یہ ہے کہ یہ نمبر پلیٹ جعلی ہے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق یہ نمبر محمد الیاس بٹ کو الاٹ ہے جبکہ اس میں گاڑی کا نام سوزوکی بولان لکھا ہے۔ لیکن ممکنہ طور پر یہ گاڑی طارق فضل چوہدری کی ہے کیونکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ان ہی کی گاڑی میں سوار ہو کر پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے ریلی کا آغاز کیا تھا اور یہ اسی گاڑی نے بعد ازاں گجرات کے قریب 12 سالہ حامد کو کچلا۔دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس طرح کی ریلیوں اور جلسوں میں گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹوں کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے اور اکثر سیکیورٹی پروٹوکول کے باعث جعلی نمبر پلیٹیں لگائی جاتی ہیں۔ SS-875 ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top