Home / Latest News / مسلم لیگ ن کے بینرز پر سیاہی پھینکنے والا شخص پکڑاگیا
مسلم لیگ ن کے بینرز پر سیاہی پھینکنے والا شخص پکڑاگیا

مسلم لیگ ن کے بینرز پر سیاہی پھینکنے والا شخص پکڑاگیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی کامونکی سے لاہور کی طرف رواں دواں ہے

لیکن راستے میں کئی جگہ پر مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نوازشریف کے استقبال کے سلسلے میں لگائے جانیوالے بینرز پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی جس کی وجہ سے سینکڑوں بینرز ضائع ہوگئے اور نوازشریف کی آمد سے قبل ہی یہ بینرز اتروانا پڑگئے جس سے پارٹی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا لیکن شاہدرہ میں لیگی کارکنان نے بینرز پر سیاہی پھینکنے والا ایک شخص پکڑلیا۔  ایک نوجوان کوبینرز پر سیاہی پھینکتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر لیگی کارکنان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور خوب درگت بنائی تاہم بعدازاں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے سیاہی پھینکنے والے شخص کو مشتعل کارکنان کے چنگل سے بازیاب کرالیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top