Home / Latest News / کلثوم نواز کو بڑا دھچکا لگ گیا
کلثوم نواز کو بڑا دھچکا لگ گیا

کلثوم نواز کو بڑا دھچکا لگ گیا

قومی اسمبلی کی نشست این اے 120میں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیے گئے ۔

ایڈ ووکیٹ سرفراز شاہ نے الیکشن کمیشن میں کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اب مسلم لیگ ن کا نام الیکشن کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لفظ ن کا مطلب نواز ہے اور نواز شریف کے حوالے سے سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں لہذا نواز شریف کا نام الیکشن سمبل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز این اے 120میں مسلم لیگ ن کے نام پر الیکشن لڑرہی ہیں اور انتخابی مہم میں بھی یہ ہی نام استعمال کیا جا رہا ہے لہذا الیکشن کمیشن کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے ۔واضح رہے کہ کلثوم نواز نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top