Home / Latest News / پی سی بی نے فزیو تھراپسٹ شین ہائز کو فارغ کردیا
پی سی بی نے فزیو تھراپسٹ شین ہائز کو فارغ کردیا

پی سی بی نے فزیو تھراپسٹ شین ہائز کو فارغ کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کے فزیو تھراپسٹ شین ہائز کو ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور سینئر کھلاڑیوں کی شکایات پر ہٹا دیا گیا ہے ۔
پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے اس بات کا اعلان اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ دیگر غیر ملکی کوچز کے ساتھ معاہدے پورے کیئے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شین ہیز کے خلاف متعدد بار ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایتیں موصول ہوئیں تھیں۔دوسری جانب پاکستان کے2 سینئر کھلاڑیوں نے شین ہیز کے کام کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ کھلاڑیوں نے مینجمنٹ سے درخواست کی تھی کہ شین ہیز کو تبدیل کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی شین ہیز کی حمایت سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اُنہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

About Faisal

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top