Home / International / بارسلونا میں یوم آزادی کے رنگ رنگا پروگرامز،تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
بارسلونا میں یوم آزادی کے رنگ رنگا پروگرامز،تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

بارسلونا میں یوم آزادی کے رنگ رنگا پروگرامز،تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

بارسلونا میں پاکستان کےیوم آزادی کے حوالے سے رنگ رنگا پروگرامز ہونگے،تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مختلف تنظیمیں اپنے اپنے انداز سے پروگرامز کو خوبصورت بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ یوم آزادی کا پہلا ادبی پروگرام ہفتہ 12 اگست شام 5 بجے پاکسلونا کے زیر اہتمام مارتم میوزیم بارسلونا میں ہو گا، پاکسلونا کے ڈائریکٹر راجہ شفیق کیانی نے بتایا کہ اس پروگرام میں پاکستان کی قومی یک جہتی اور اسلاف کو موضوع بنایاجائے گا۔ دوسرا سب سے بڑا اور مرکزی پروگرام اتوار 13 اگست کو مشہور رمبلہ روال(پری شان رمبلہ) پر ہو گا،5 بجے شروع ہونیوالا یہ پروگرام رات گئے تک جاری رہے گا جس میں مقررین کی تقاریر کے علاوہ فنکار ملی نغموں اور ترانوں سے وطن عزیز کی محبت کا جادو جگائیں گے۔ اس مرکزی پروگرام میں مشہور زمانہ ریا منی ٹرانسفر کمپنی پاکستانیوں کی محبت میں انعامات کی برسات کرے گی۔
تیسرا پروگرام قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں 14 اگست کو ساڑھے 10 بجے ہو گا جس میں ساری پاکستانی کمیونٹی کو دعوت عام ہے۔ علاوہ ازیں 14 اگست کو ایک اور مرکزی ،اہم اور بڑا پروگرام پاک فیڈیشن کے زیر اہتمام 14 اگست کو ہی سہ پہر 3 بجے رمبلہ روال پر ہو گا، اس پروگرام کی منفرد بات سپین میں مقیم پاکستانی لائق طلبہ اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،اس کے علاوہ بارسلونا کے نواحی علاقے بادالونا میں بھی شام کو جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات ہونگی-
جشن آزادی کا ایک اور شاندار پروگرام میوزک فنگامہ کے نام سے ہفتہ 19 اگست کو شام 5 بجے سے رات گئے تک بارسلونا سنٹر میں پلاسا تین چمنیاں پارالل ہو گا جس میں ملی نغمے، بچوں اور عورتوں کی شرکت، کمیونٹی کے جانے پہچانے لوگوں کی فیملیز،گورنمنٹ کتالونیا اور بلدیا بارسلونا کے نمائیندگان شرکت کریں گے، حواتین کے لئے پنڈال میں الگ انتطام ہو گ

About Faisal

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top