Home / International / ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا کا امریکا میں میزائل داغنے کا منصوبہ
ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا کا امریکا میں میزائل داغنے کا منصوبہ

ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا کا امریکا میں میزائل داغنے کا منصوبہ

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد امریکا کے علاقے گام پر میزائل داغنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
شمالی کورین فوج کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھمکیوں کے بعد فوری طور پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملکی سربراہ کم جانگ ان کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد امریکی علاقے گام کو نشانہ بنانے کے منصوبے پر عملدرآمد کردیا جائے گا۔فوجی ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کا مؤثر انداز میں جواب دیا جائے گا۔خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکا کو جوہری میزائل کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ شمالی کوریا کو ایسے غضب کا نشانہ بنائیں گے کہ دنیا نے ایسا کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

About Faisal

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top