Home / Latest News / چیرمین پی سی بی کا انتخاب آج ہوگا، نجم سیٹھی مضبوط امیدوار
چیرمین پی سی بی کا انتخاب آج ہوگا، نجم سیٹھی مضبوط امیدوار

چیرمین پی سی بی کا انتخاب آج ہوگا، نجم سیٹھی مضبوط امیدوار

شہریار خان کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیرمین کا انتخاب آج کیا جائے گا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج ہوگا جس میں نئے پی سی بی چیرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے اب تک سرکاری طور پر کسی نام کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیرمین کے عہدے کے لئے نجم سیٹھی مضبوط ترین امیدوار ہیں جو اس عہدے پر پہلے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں شامل 9 ممبران آج نئے چیرمین کے لئے ووٹ کریں گے اور زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کو پی سی بی کا نیا چیرمین منتخب کیا جائے گا۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، رمیز راجا اور راشد لطیف نجم سیٹھی کی حمایت کرچکے ہیں۔

About Faisal

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top