Home / Entertainment / سورج نے شاہ رخ خان کی بیوی کاچہرہ بدل دیا
سورج نے شاہ رخ خان کی بیوی کاچہرہ بدل دیا

سورج نے شاہ رخ خان کی بیوی کاچہرہ بدل دیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں ہوتا ہے

جو 50 سال سے زائد عمر ہونے کے بعد بھی مسلسل کام میں مصروف ہیں۔ صرف شاہ رخ ہی نہیں بلکہ ان کی خوبصورت بیوی گوری خان بھی اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں۔شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ اپنے تینوں بچوں آریان، سہانا اور ابرام سمیت حال ہی میں لاس اینجلس سے چھٹیاں گزار کر لوٹے ہیں جہاں انہوں نے سری دیوی اور ان کے بچوں کے ساتھ بھی خوشگوار وقت گزارا۔ تاہم ان چھٹیوں کے دوران ساحل سمندر کی سیر کرتے ہوئے گوری کا چہرہ سورج کی تیز شعاعیں برداشت نہ کرسکا اورجھلس گیا جس کی وجہ سے ان کی جلد متاثر ہوگئی۔بھارت واپس آنے کے بعد گوری ممبئی کے علاقے باندرا میں ایک جلدی امراض کے کلینک کے باہر دیکھی گئیں ہیں، جہاں وہ اپنے چہرے کے علاج کی غرض سے آئی تھیں، جھلسی ہوئی اور سوجن زدہ جلد کی وجہ سے گوری خان کو پہچاننا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top