Home / Entertainment / سیف علی خان کی بیٹی والدہ کی پابندیوں سے پریشان
سیف علی خان کی بیٹی والدہ کی پابندیوں سے پریشان

سیف علی خان کی بیٹی والدہ کی پابندیوں سے پریشان

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بہت جلد فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دینے جارہی ہیں

لیکن ایسا لگتا ہے یہ سارہ کی نہیں بلکہ امریتا کی پہلی فلم ہے جب ہی تو اپنی بیٹی سے زیادہ امریتا سنگھ پریشان نظرآرہی ہیں اور پریشانی کے عالم میں آئے روز عجیب و غریب قسم کی حرکتیں کرتی رہتی ہیں۔امریتا سنگھ سارہ کی فلموں میں آمد سے اتنی خوفزدہ ہیں کہ انہوں نےاپنی بیٹی کے دوستوں سے ملنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور انہوں نے سارہ کو گھر سے شوٹنگ اور شوٹنگ سے گھر جانے کے علاوہ اور کہیں جانے کی اجازت نہیں دی۔امریتا نے سارہ پر پابندیوں کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے وہ نہیں چاہتیں ان کی بیٹی بلا وجہ خبروں کی زد میں آئے اس سے اس کے کیرئیر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہا اسٹارز ہمیشہ کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں خاص کر نوجوان اداکار اگر کسی کے ساتھ ہنس کر بات بھی کرلے تو میڈیا رائی کا پہاڑ بنادیتا ہے،اور وہ نہیں چاہتیں کہ کیرئیر کی ابتدا میں ان کی بیٹی کے بارے میں غلط قسم کی افواہیں گردش کریں۔دوسری جانب سارہ اپنی والدہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں سے پریشان ہیں لیکن ایک اچھی بیٹی کی طرح وہ جانتی ہیں کہ ان کی والدہ ان کے بارے میں جو بھی فیصلہ کریں گی وہ ان کے کیرئیر کیلئے صحیح ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ ہدایت کار ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ میں سارہ علی خان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ فی الحال منظر عام پر نہیں آئی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top