Home / Latest News / Rangers foil major terror attack planned for Youm-e-Ali rally in Karachi
Rangers foil major terror attack planned for Youm-e-Ali rally in Karachi

Rangers foil major terror attack planned for Youm-e-Ali rally in Karachi

Rangers foil major terror attack planned for Youm-e-Ali rally in Karachi

رینجرز نے کراچی میں یوم علی کرم اللہ وجہہ پر دہشت گردی کا منصوبہ نا کام بنا دیا ، کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ایک خود کش جیکٹ، 15 کلو باردو،18 دستی بم۔2 کلاشنکوفیں اور دیگراسلحہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پرکراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں کاررواٰئی کرتے ہوئے یوم علی کرم اللہ وجہہ پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے چار انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے ۔دہشت گرد یوم علی پر خودکش حملے کی تیاری مکمل کرچکے تھے ۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ایمونیشن ، بارودی مواد اور جدید آلات برآمد کرلئے گئے ۔ برآمد سامان اور اسلحے میں ایک خودکش جیکٹ ، 15 کلو بارودی مواد ، 18 ہینڈ گرنیڈ ، 2 کلاشنکوف بمعہ 429 رائونڈ،ایک عدد 444،7 تیسبور پستول، 15 میٹ پرائمہ کارڈ وائراور ایک کمپیوٹرشامل ہیں۔ملزمان سے ابتدائی تفتیش جاری ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top