Home / Latest News / CM Shehbaz appears before Panama JIT
CM Shehbaz appears before Panama JIT

CM Shehbaz appears before Panama JIT

CM Shehbaz appears before Panama JIT

وزیر اعلیٰ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوگئے ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، حمزہ شہباز شریف اور حنیف عباسی بھی ہمراہ ہیں ، شہباز شریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات تیز سے تیز تر ہو رہی ہیں ۔ پہلے حسین اور حسن نواز کی باری آئی ، پھر وزیر اعظم نواز شریف اور اب شہباز شریف کی باری بھی آ گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوگئے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، حمزہ شہباز  اور حنیف عباسی بھی ہمراہ ہیں ، شہباز شریف نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس آج پھر ہوگا ، جے آئی ٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج طلب کر رکھا تھا ، جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، بم ڈسپوزل سکواڈ سے اکیڈمی کی سرچنگ مکمل کر کے عمارت کی سیکورٹی رینجرز اور سپیشل برانچ نے سنبھال لی ہے ، جبکہ باہر اسلام آباد پولیس کے دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں ، جوڈیشل اکیڈمی کی طرف آنے والے راستوں کو خاردار تاریں اور رکاوٹیں رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔عمارت کے اطراف میں پانچ سو میٹر تک کا علاقہ سیل ہے اور غیرمتعلقہ افراد یا کارکنان کو جوڈیشل اکیڈمی کی طرف جانے کی اجازت نہیں ۔ تاہم وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار یکجہتی کے لئے ن لیگ کے کارکنان کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top