Home / Latest News / Young doctors’ protest continues in Peshawar
Young doctors’ protest continues in Peshawar

Young doctors’ protest continues in Peshawar

Young doctors’ protest continues in Peshawar

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ پرامن مظاہرے کے بعد ینگ ڈاکٹرز منتشر ہوگئے ۔ 20 جون کو خیبرٹیچنگ ہسپتال میں لاک ڈائون کا اعلان کر دیا ۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دوسرے ہسپتالوں سے بھی ینگ ڈاکٹرز جمع ہوئے اور او پی ڈی ، ایڈمنسٹریشن بلاک اور ایمرجنسی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے انتظامیہ اور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ینگ ڈاکٹرز نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے گزشتہ روز پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ہونے والے مذاکرات کو مسترد کر دیا اور 20 جون کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی کے سوا تمام سروسز معطل کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں پر بدترین تشدد کرنے پر پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے عدالت جانے کا بھی اعلان کیا ۔ ینگ ڈاکٹرز پرامن مظاہرے کے بعد منتشر ہوگئے ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top