Home / Latest News / Have presented myself, family for accountability, says PM Nawaz
Have presented myself, family for accountability, says PM Nawaz

Have presented myself, family for accountability, says PM Nawaz

Have presented myself, family for accountability, says PM Nawaz

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے دامن پر کوئی داغ پہلے تھا نہ آئندہ ہوگا ۔ جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر نواز شریف نے کہا کہ میں نے آج اپنی ایک ایک پائی کا حساب دے دیا ، ملکی تاریخ میں آج تک کوئی ایسا خاندان نہیں جس کا تین نسلوں تک احتساب ہوا ہو ، انہوں نے کہا کہ 1972 میں پی پی دور میں ہمارے اثاثے قومیائے گئے ، اس کے بعد پرویز مشرف کی آمریت میں بھی ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، حتیٰ کہ ہمارے گھروں پر بھی قبضہ کر لیا گیا ، انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنی چاہے کوششیں کرلیں وہ ناکام و نامراد رہیں گے ۔ میں جب سے وزیر اعظم بنا ہوں اس وقت سے آج تک ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے ، وزیر اعظم نے کہا کہ اس ملک کے عوام نے مجھے تیسری بار وزیر اعظم بنایا ہے یہ ان کے میرے اوپر کئے گئے اعتماد کا مظہر ہے

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top