Home / Latest News / Karachi: Two terrorists escaped from Central Jail
Karachi: Two terrorists escaped from Central Jail

Karachi: Two terrorists escaped from Central Jail

Karachi: Two terrorists escaped from Central Jail

سینٹرل جیل کراچی سے کالعدم جماعت کے دو خطرناک دہشتگرد فرار ہو گئے۔ دونوں قیدی سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے آئے تھے۔ ملزم شیخ محمد عرف فرعون اور احمد خان عرف منا کو 2013 میں سی ٹی ڈی افسر فیاض خان نے گرفتار کیا تھا۔ دونوں ملزموں کا تعلق نعیم بخاری گروپ سے تھا، جو فرقہ وارانہ قتل اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔ احمد منا کو ایک کیس میں دس سال قید کی سزا بھی ہو چکی تھی۔وزیر قانون و جیل خانہ جات کے حکم پر سینٹرل جیل کے 12 اہلکارروں کو گرفتار کر لیا گیا، ان میں جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی جیل سپریٹنڈنٹ بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات کی مدعیت میں ملزمان اور جیل کے 12 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top