Home / Latest News / Three held as police clash with protesting doctors in Peshawar
Three held as police clash with protesting doctors in Peshawar

Three held as police clash with protesting doctors in Peshawar

Three held as police clash with protesting doctors in Peshawar

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی بند کرانےکی کوشش ناکام بنا دی گئی ، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں سات ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایم ٹی آئی ایکٹ میں تبدیلی ، اور الائونسز نہ دیئے جانے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ، ہڑتالی ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی کی تالہ بندی کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں روک دیا ،اس کے بعد پولیس اور ڈاکٹروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ۔ نوبت لاٹھی چارج تک پہنچ گئی ، پولیس نے ہسپتال میں مظاہروں پر پابندی کی خلاف ورزی پر سات ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا ۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو ایم ٹی آئی ایکٹ میں ترامیم کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی ہٹایا جائے ۔ گرفتاریوں کے باوجود ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج جاری رکھا ۔ واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری تعینات کردی گئی ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top