Home / Latest News / JIT summons premier on June 15 in Panama Leaks probe
JIT summons premier on June 15 in Panama Leaks probe

JIT summons premier on June 15 in Panama Leaks probe

JIT summons premier on June 15 in Panama Leaks probe

پاناما کے ہنگامے میں سب سے اہم موڑ ، وزیر اعظم نواز شریف جمعرات پندرہ جون کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے ۔ مسلم لیگ نون کے رہنما کہتے ہیں وزیر اعظم قانون کی عملداری پر مکمل یقین رکھتے ہیں ، جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کر رہے ہیں ۔پاناما کے بڑے مقدمے اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سب سے بڑی کارروائی میں وزیر اعظم نواز شریف کی جمعرات کو پیشی ہو گی ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کی تحقیقات کیلئے طلبی کی گئی ہے ، قانون کی عملداری کی نئی مثال قائم ہو گی ۔وزیر اعظم ہاؤس کو جے آئی ٹی سے سمن موصول ہو گیا ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کو پندرہ جون جمعرات کے روز پیش ہونے کا کہا گیا ہے ۔ جے آئی ٹی نے سمن میں پاناما کیس سےمتعلقہ تمام ریکارڈ ، دستاویزات اور مواد ساتھ لانے کا کہا ہے ۔ اس سے پہلے وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے پانچ بار اور چھوٹے صاحبزادے حسن نواز دو بار پیش ہو چکے ہیں ۔ وزیر اعظم کئی بار پناما کیس کی تحقیقات میں مکمل تعاون کا اعلان کرچکے ہیں ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top