Home / International / PM Nawaz meets Ashraf Ghani on sidelines of SCO summit
PM Nawaz meets Ashraf Ghani on sidelines of SCO summit

PM Nawaz meets Ashraf Ghani on sidelines of SCO summit

PM Nawaz meets Ashraf Ghani on sidelines of SCO summit

قازقستان کے صدر مقام پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف نے صدر نور سلطان نذر بایوف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے قازقستان کے صدر کو ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعطم نے کہا کہ قازقستان کے ساتھ توانائی اور مواصلاتی رابطوں کے شعبوں میں مضبوط تعاون چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے قازقستان کے ساتھ انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کے شہر آستانہ پہنچے تو قازقستان کے نائب وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔دوران پرواز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان پر پاکستان کا مؤقف بڑا واضح اور دو ٹوک ہے، افغانستان میں استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے، اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ افغان حکومت کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانی چاہئے جبکہ مسلم ممالک کو خلیج کی موجودہ کشیدگی دور کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top