Home / Latest News / Pakistan to face South Africa for CT survival today
Pakistan to face South Africa for CT survival today

Pakistan to face South Africa for CT survival today

Pakistan to face South Africa for CT survival today

چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم پاکستان آج جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی ، ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے سرفرازالیون کو کامیابی درکار ہے ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا ، برمنگھم میں ڈے نائٹ میچ کے لئے سپورٹنگ پچ تیار کی گئی ہے۔بھارت نے افتتاحی میچ میں ٹیم پاکستان کو بڑے مارجن سے ہرایا ، سرفرازالیون کھیل کے تینوں شعبوں میں ناکام رہی ، آج شاہینوں کا ایک اور کڑا امتحان ہوگا۔ڈو اور ڈائی میچ میں نمبر ون ٹیم جنوبی افریقہ کو ہرانا ہوگا ، شکست کی صورت میں سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوجائے گی ، کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف شکست کو بھلا کر میدان میں اتریں گے۔ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو پروٹیز کا پلڑ ا بھاری ہے ، دونوں ٹیموں کے د رمیان کھیلے گئے 72 ون ڈے میچز میں جنوبی افریقہ 47 اور پاکستان 24 میں فاتح رہا ، آخری مقابلہ ورلڈ کپ 2015 میں ہوا ، جس میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کیا۔ٹورنامنٹ میں اِن رہنے کیلئے قومی پلیئرز کو میچ وننگ پرفارمنس دینا ہوگی ، گرین شرٹس کی جانب سے نوجوان اوپنر فخر زمان پروٹیز کیلئے سرپرائز پیکج ہو سکتے ہیں ، پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس کے بعد وہ سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، آج کے بڑے مقابلے میں ان سے بڑی اننگز کی امید کی جا سکتی ہے۔شعیب ملک بھی مخالف ٹیم کیلئے خطرہ ہیں ، بھارت کیخلاف وہ بدقسمتی سے رن آؤٹ ہو گئے تا ہم بھرپور فارم میں موجود ہیں۔کپتان سرفراز احمد بھی آج کرکٹ دیوانوں کی امیدوں کے محور ہوں گے ، 2015 کے عالمی کپ میں انہوں نے ٹیم ڈویلیئرز کیخلاف 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی۔وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں جگہ بنانے والے جنید خان بھی کسی سے کم نہیں ، 2013 میں جنوبی افریقہ کے ٹور پر انہوں نے آخری میچ کے آخری اوور میں 9 رنز کا دفاع کر کے گرین شرٹس کو سیریز میں کامیابی دلوائی تھی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top