Home / Latest News / JIT to review issue of Hussain Nawaz’s picture leakage
JIT to review issue of Hussain Nawaz’s picture leakage

JIT to review issue of Hussain Nawaz’s picture leakage

JIT to review issue of Hussain Nawaz’s picture leakage

وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی پیشی کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر اگر اصلی ہے تو کیسے لیک ہوئی ؟ جے آئی ٹی نے عملے سے پوچھ گچھ شروع کر دی ۔ اب تک کی تحقیقات کی رپوٹ تیار کر لی گئی ۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی ۔ حسین نواز کی تصویر اصلی ہے یا نقلی اس بات کے تعین کے لئے پاناما جے آئی ٹی کی جوڈیشل اکیڈمی کے عملے اور دیگر متعلقہ اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادوں کے بیانات اور دستاویزات کی رپورٹ بھی مرتب کی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق پاناما مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کےاجلاس میں حسین نواز کی تصویر کے معاملےکا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ٹیم نے جوڈیشل اکیڈمی اور جے آئی ٹی سے منسلک افراد سے تفتیش کی ۔ جے آئی ٹی نے حسین نواز اورحسن نواز کی فراہم کردہ دستاویزات اور دیگر ریکارڈ کی روشنی میں ابتک کی تحقیقات کی رپورٹ مرتب کی ، جو بدھ کو سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top