Home / International / Six killed as militants plow van into crowd on London Bridge, stab others
Six killed as militants plow van into crowd on London Bridge, stab others

Six killed as militants plow van into crowd on London Bridge, stab others

Six killed as militants plow van into crowd on London Bridge, stab others

لندن میں مختلف مقامات پر حملوں میں 6 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے ۔ دو مشتبہ حملہ آور مارے گئے اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔برطانیہ کا دارالحکومت ایک بار پھر دہشتگردوں کی زد میں آ گیا ، لندن بریج پر ایک تیز رفتار وین نے راہگیروں کو کچل دیا ۔ بورو مارکیٹ میں لوگوں پر چاقو کے وار بھی کیے گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور نے وین لوگوں پر چڑھادی جس پر کئی افراد نے خود کو بچانے کے لئے دریا میں چھلانگیں لگا دیں ۔ پولیس نے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔واقعے کے بعد لندن برج کو بند کرکے ٹرانسپورٹ کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ادھر مقبول ترین فوڈ مارکیٹ بورو مارکیٹ میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق ایک واقعہ واکس ہال میں پیش آیا لیکن اسے دہشت گردی کے دوسرے واقعات سے نہ جوڑا جائے ۔ وزیر اعظم تھریسامے نے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ اور فرانسیسی صدر میکرون نے واقعے پرا ظہار ہمدردی کرتے ہوئے ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ واقعے کے بعد پورے ملک میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ دنیا بھر کے سیاسی رہنمائوں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top