Home / Latest News / Junaid Khan takes dig at Virat Kohli ahead of ICC Champions Trophy clash
Junaid Khan takes dig at Virat Kohli ahead of ICC Champions Trophy clash

Junaid Khan takes dig at Virat Kohli ahead of ICC Champions Trophy clash

Junaid Khan takes dig at Virat Kohli ahead of ICC Champions Trophy clash

پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف 4 جون کو ہونے والے ٹاکرے میں انڈین کپتان ویرات کوہلی پر اپنی نگاہیں جما لی ہیں۔ ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے تاہم جنید خان پراعتماد ہیں کہ وہ انھیں ضرور آؤٹ کریں گے۔ نجی میڈیا کے مطابق جنید خان کا کہنا ہے کہ وہ انڈین کپتان کیخلاف اپنے ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے پرامید ہیں کہ انھیں آؤٹ کرنا کوئی مشکل نہیں ہوگا۔ جنید خان نے کہا کہ میں نے بھارتی گراؤنڈز اور عوام کے سامنے ویرات

جنید خان کا ماننا ہے کہ انھیں انڈین کپتان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے، جسے کا وہ بھرپور استعمال کرینگے۔ خیال رہے کہ ویرات کوہلی اور جنید خان کو ایک دوسرے کا سامنا کیے 4 سال کا عرصہ بیت چکا ہے تاہم اس کے باوجود قومی کھلاڑی پراعتماد ہیں کہ انھیں انڈین کپتان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

جنید خان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ویرات کوہلی کے ذہن میں بھی میرے بارے میں چل رہا ہوگا کیونکہ میں انھیں متعدد بار آؤٹ کر چکا ہوں، جس سے ہو سکتا ہے کہ وہ میری گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دفاعی پوزیشن میں چلے جائیں اور وکٹ دے بیٹھیں۔/کوہلی کو آؤٹ کیا، اب انگلینڈ میں انہیں

ریکارڈ کے مطابق جنید خان اور بھارتی کپتان 4 میچوں میں ایک دوسرے کا سامنا کر چکے ہیں۔ 27 سالہ قومی فاسٹ باؤلر نے ان میچوں میں ویرات کوہلی کو 22 گیندیں کرائیں جن میں سے وہ صرف 2 رنز بنا سکے اور تین مرتبہ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔ پاکستان نے جنید خان کی موجودگی میں بھارت کیخلاف 5 میچ کھیلے جن میں اسے 4 میں کامیابی حاصل ہوئی۔

جنید خان کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی دنیا بھر کے باؤلرز کیخلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں چوکے اور چھکے مار چکے ہیں، تاہم میرے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ میں ان کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میں اپنا ٹریک ریکارڈ بہتر رکھنے کی کوشش کرونگا۔

آؤٹ کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top