Home / International / US Muslims upset over Trump’s Ramadan message
US Muslims upset over Trump’s Ramadan message

US Muslims upset over Trump’s Ramadan message

US Muslims upset over Trump’s Ramadan message

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رمضان المبارک کے موقع پر پیغام نے امریکی مسلمانوں کو افسردہ کرتے ہوئے ان میں غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ امریکی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مسلمانوں کو اس ماہ مبارک کی مبارکباد دینے کی بجائے دہشتگردی کے ایشو کو اجاگر کیا اور انہیں لیکچر دینے کی کوشش کی۔ نارتھ کیرولینا کے سماجی کارکن جبریل ہوگ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا مسلمانوں کیخلاف رویہ اور ان کا حالیہ بیان بہت جارحانہ اور ہماری تذلیل کرنے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شدت پسندی کیخلاف   بنیاد پرست اسلامی دہشتگردی   کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں جو ان کے نزدیک اس خطرے سے آگاہ کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ دہشتگردی صرف چند افراد کا ذاتی فعل نہیں بلکہ مذہب اسلام سے منسلک تمام لوگ ہی اس سے منسلک ہیں۔ اپنے رمضان المبارک کے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں کی گئی اپنی تقریر کو ہی دہرایا جس میں انہوں نے دہشتگردی کیخلاف لڑنے کی بات کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کے مقع پر دیے گئے اپنے پیغام میں مسلمانوں کو امن کی تلقین کی ہے۔ رواں سال یہ مہینہ ایسے وقت آیا جب برطانیہ اور مصر میں وحشیانہ دہشتگرد حملوں کے نتیجے میں بے گناہ افراد مارے گئے ایسی قابلِ مذمت کارروائیاں اس ماہ مقدس سے متصادم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ماہ مقدس کا مقصد تشدد کا خاتمہ اور امن کی راہ اپنانا ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ رمضان کا بنیادی مقصد تشدد کا خاتمہ اور امن کی راہ اپنانا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top