Home / Business / Profiteers increase fruit prices with advent of Ramazan in Karachi
Profiteers increase fruit prices with advent of Ramazan in Karachi

Profiteers increase fruit prices with advent of Ramazan in Karachi

Profiteers increase fruit prices with advent of Ramazan in Karachi

دنیا بھر میں رمضان سے قبل ہی عوام کو فائدہ پہنچانے کی خاطر اشیاء خوردوں نوش کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جاتا ہے ، مگر یہاں تو جیسے گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے ، رمضان کی آمد سے کے ساتھ ہی منافع خور ایسے متحرک ہوئے کہ سب کچھ مہنگا کر ڈالا۔

گرا فروشوں نے پہلا وار فروٹ چاٹ پر کیا ، آم، سیب اور کیلا سب مہنگا کر ڈالا ، 60 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا اب 100 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے 150 روپے کلو والا سیب 300 روپے، آم 120 روپے کلو، خوبانی 200 روپے اور آلوچہ 400 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

مہنگائی کا سلسلہ صرف یہی نہیں رک جاتا بلکہ منافع خوروں نے رمضان سے قبل سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزیوں کے دام بھی بڑھا دیے ، 25 روپےکلومیںفروخت ہونے والا آلو 30 روپے ، ٹماٹر 30 روپے اضافے سے 60 روپے فی کلو ، پیاز 25 روپے سے بڑھ کر 30 روپے کلو جبکہ لیمو 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

 

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top