Home / Latest News / Electricity in Karachi fully normalized, claims K-Electric
Electricity in Karachi fully normalized, claims K-Electric

Electricity in Karachi fully normalized, claims K-Electric

Electricity in Karachi fully normalized, claims K-Electric

کراچی میں سَحری کے اوقات میں بڑے بریک ڈائون کے بعد بیشتر علاقوں میں تین گھنٹے بعد بجلی بحال ہوگئی ، متعدد علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں ۔ جامشورو میں 500 کے وی کی ہائی ٹیشن لائن ٹرپ کرنے سے کراچی ، حیدر آباد ، جامشورو سندھ کے دیگر اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ۔ شہر قائد کے ستر فیصد سے زائد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ شہریوں نے پہلی سحری اندھیرے میں کی ۔ کراچی میں سحری کے اوقات میں ہونے والے بڑے بریک ڈائون کے تین گھنٹے کے بعد بجلی کی بحالی شروع ہوئی ۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی جبکہ متعدد علاقے اب بھی بجلی کی عدم فراہمی سے متاثر ہیں ۔ اورنگی ٹائون ، بلدیہ ٹائون ، سرجانی ، گلستان جوہر ، ملیر ، لانڈھی ، کورنگی ، لیاقت آباد ، بفرزون ، اولڈ سٹی ایریا کے بعض علاقوں کی بجلی کئی گھنٹے گذرنے کے باوجود بحال نہیں ہوسکی ۔ کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے پمپنگ سٹیشنوں کی بجلی چار گھنٹے معطل رہی جس کے باعث شہر کو 12 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ۔ گزشتہ رات تین بجے جامشورو 500 کے وی کی ہائی ٹیشن لائن ٹرپ ہوجانے کے باعث کراچی ، حیدر آباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ۔ شہر قائد کے ستر فیصد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ نارتھ کراچی ، گلستان جوہر ، ملیر ، بن قاسم ، فیڈرل بی ایریا ، ناظم آباد ، گلشن اقبال ، میمن گوٹھ ، لانڈھی ، کورنگی ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، سرجانی ، اورنگی ٹائون ، بلدیہ ٹائون اور سکیم 33 سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ شہریوں نے پہلی سحری اندھیرے میں کی ۔ بجلی کی معطلی کے باعث شہر کو پانی فراہم کرنے والے پمپنگ سٹیشنز بھی متاثر ہوئے

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top