Home / Latest News / Hot, dry weather likely in most parts of country
Hot, dry weather likely in most parts of country

Hot, dry weather likely in most parts of country

Hot, dry weather likely in most parts of country

ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، لاڑکانہ ، دادو اور نوابشاہ میں پارہ 47 تک جانے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد ، لاہور ، ملتان ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ۔ملک کے میدانی علاقوں میں سورج کا پارہ آج بھی ہائی ہے ۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے ۔ لاڑکانہ ، دادو اور نوابشاہ کے علاقے تنور بنے ہوئے ہیں جہاں آج پارہ 47 تک جانے کا امکان ہے ۔سکھر ، جیکب آباد اور حیدر آباد میں بھی پارہ 46 کی حد عبور کرے گا ۔ کراچی میں گرمی معمول سے کم رہے گی جہاں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے اور درجہ حرارت 35 تک رہنے کا امکان ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں پارہ 40 سے 45 تک جائے گا ۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، ملتان ، فیصل آباد ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہوجائے گی ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top