Home / Latest News / PTI to show political strength in Quetta today
PTI to show political strength in Quetta today

PTI to show political strength in Quetta today

PTI to show political strength in Quetta today

پاکستان تحریک انصاف نے آج کوئٹہ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئٹہ میں 5 سال کے وقفے کے بعد کسی جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے حوالے سے کارکن انتہائی پرجوش ہیں ۔تحریک انصاف نے جلسے کیلئے ایوب سٹیڈیم کا انتخاب کیا ہے ۔ جلسے کیلئے سٹیج کو سجایا جا رہا ہے اور گرائونڈ میں پارٹی پرچموں اور خیرمقدمی بینروں کی بہار دکھائی دے رہی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے آج کے جلسے میں عمران خان کی جانب سے کئی اہم اعلانات متوقع ہیں ۔جلسے میں مقامی قیادت کے علاوہ پارٹی کے کئی سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے ۔آج کے جلسے کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس میں عمران خان پاناما کیس کے فیصلے کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی اپنی مستقبل کی پالیسی کا اعلان کریں گے ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top