Home / Latest News / Slain Qawwal Amjad Sabri’s family demands security
Slain Qawwal Amjad Sabri’s family demands security

Slain Qawwal Amjad Sabri’s family demands security

Slain Qawwal Amjad Sabri’s family demands security

امجد صابری کے اہل خانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ امجد صابری کےقاتلوں کو جلد از جلد سزا دی جائے اور امجد صابری کی پہلی برسی پر انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے ، امجد صابری کے قاتلوں کو جلد از جلد سزا دی جائے ، اہلخانہ کے گھر سے ہٹائی گئی جو سیکیورٹی واپس دی جائے اور امجد صابری کی پہلی برسی کے موقع پر بھی ان کے گھر پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیںیہ مطالبات امجد صابری کے اہل خانہ نے آرٹس فائونڈیشن پاکستان کے عہدیداران کے ہمراہ کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیے ۔ امجد صابری کے بھائی طلحہ صابری کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی گاڑی اورموبائل فونز جو اب تک واپس نہیں کیے گئے ہیں وہ واپس کیے جائیں ۔ امجد صابری کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف گھومنے پھرنے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ، پاکستان چھوڑنے کا کبھی نہیں سوچا ۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے امجد صابری کی پہلی برسی کو عرس کا نام دیا ہے ، اس موقع پر طلحہ صابری نے امجد صابری کی پڑھی ہوئی ایک دعا بھی سنائی ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top