Home / Latest News / 14-hour power outages hit Karachi
14-hour power outages hit Karachi

14-hour power outages hit Karachi

14-hour power outages hit Karachi

کراچی میں بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا ، سخت گرمی اور حبس میں شہری اندھیروں سے لڑ رہے ہیں ۔ گرمیاں آتے ہی کراچی میں لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا ۔ ہر گلی ہر نگر اندھیرے کا راج ہے ، ہر طرف بجلی دو کی آواز گونجنے لگی ۔ صرف بجلی نہ ہونے سے زندگی کتنی متاثر ہوتی ہے یہ کوئی کراچی والوں سے پوچھے ۔ اعلانیہ کے بعد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے تسلسل نے شہریوں کو بھی تھکا دیا ہے ۔ لوڈشیڈنگ سے بے حال گرمی کے مارے ہوئے کراچی کے شہری کہتے ہیں کہ انہیں اندھیروں میں رہنے کی عادت سی ہوگئی ہے ۔ کے الیکٹرک نے شہر میں طبقاتی نظام کو بھی ختم کرکے رکھ دیا ، بجلی وہ واحد چیز ہے جو غریبوں کے علاقے میں بھی نہیں ملتی نہ ہی امیروں کے گھروں میں پائی جاتی ہے ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top