Home / Latest News / Jadhav case: Decision to be taken keeping national security in view, says Kh Asif
Jadhav case: Decision to be taken keeping national security in view, says Kh Asif

Jadhav case: Decision to be taken keeping national security in view, says Kh Asif

Jadhav case: Decision to be taken keeping national security in view, says Kh Asif

وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں پاکستان کی قومی سلامتی سب سے مقدم ہے ، کلبھوشن کیس میں کوئی بھی فیصلہ بیرونی دباؤ کے بجائے قومی سلامتی کو دیکھتے ہوئے کیا جائیگا ، کلبھوشن کی سزائے موت پر حکم امتناع بس رسمی ہے ، پاکستان کی قومی سلامتی سب سے مقدم ہے ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا ہماری سب سے اہم ترجیح قومی سلامتی ہے اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کلبھوشن کا فیصلہ صرف عبوری فیصلہ ہے ، اس سے کسی کی جیت یا ہار کے بارے میں نہیں کہا جا سکتا ۔ وزیردفاع نے کہا کلبھوشن پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے لیے سرگرم رہا ہے جس جرم کے لیے قانونی چارہ جوئی کا طریقہ کار مکمل تھا ، اب کلبھوشن کے لیے کسی قسم کے ریلیف کا کوئی امکان نہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن کی سزائے موت پر حکم امتناع بس رسمی ہے ۔ انہوں نے کہا کلبھوشن کے پاس اپیل کرنے کے لیے دو پلیٹ فارم ہیں ، وہ سپریم کورٹ کے پاس بھی جا سکتا ہے اور پھر صدر کے پاس بھی ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top