Home / Latest News / Telegram: Another tool used by terrorists to evade detection
Telegram: Another tool used by terrorists to evade detection

Telegram: Another tool used by terrorists to evade detection

Telegram: Another tool used by terrorists to evade detection

دہشت گردوں نے موبائل ایپلی کیشن ٹیلی گرام کو آلٰہ کار بنا کر استعمال کرنا شروع کردیا ،حساس اداروں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے ایپلی کیشن بارے مدد حاصل کرلی ۔ذرائع کے مطابق روس کے آئی ٹی ماہر کی جانب سے بنائی جانے والی ایپلی کیشن ٹیلی گرام انتہائی تیزی سے پذ یرائی کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے،2013 میں بنائی جانیوالی اس ایپلی کیشن کے سو ملین سے زائد صارف موجود ہیں،اس ایپلی کیشن پر سنگین الزام ہے کہ کالعدم تنظیم داعش اور دیگر کالعدم تنظیمیں نہ صرف اس کو استعمال کرتی ہیں بلکہ اپنے کارندوں کو بھی اس کو استعمال کرنے کے بارے میں ہدایات دیتی ہیں ، اس ایپلی کیشن کا سرور وقت کے ساتھ ساتھ اپنی جگہ تبدیل کرلیتا ہے تا کہ اس کو ٹریس نہ کیا جاسکے،لاہور میں سکیو رٹی اداروں کی جانب سے خدشات ظاہر کئے گئے تھے کہ یہ ایپلی کیشن دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی دہشت گردوں کے ہاتھوں نقص امن کا سبب بن سکتی ہے جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم کے ماہرین نے سکیو رٹی اداروں کے افسروں کو ٹیلی گرام بارے نہ صرف معلومات دیں بلکہ اس ایپلی کیشن پر موجود شر پسند عناصر کی نگرانی اور گرفتاری کیلئے معاونت کی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان کے پاس ایسا جدید سافٹ وئیر موجود نہیں جس کی مدد سے ٹیلی گرام جیسے خفیہ سرور والی ایپلی کیشن کا آئی پی ایڈریس ٹریس کیا جاسکے یا اس کو ڈی کوڈ کیا جا سکے ۔ ذرائع کے مطابق تین سے سات روز تک جاری رہنے والی ٹریننگ میں ٹیلی گرام سے متعلق موجود تمام معلومات سکیورٹی اداروں کے افسرو ں کو دی گئیں اور جلد ہی دوبارہ ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ متعدد کالعدم تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نہ صرف پیغام ر سانی کر رہی ہیں بلکہ اسے تنظیم سازی کیلئے بھی استعمال کررہی ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top